پسنی سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام 852کلو چرس برآمد

اونٹوں پر لوڈ چرس لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی


ویب ڈیسک February 11, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی (بلوچستان) کے علاقے ملاشیپ 2 (MS-2) سے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 852کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔

پسنی کے علاقے MS-2 میں اونٹوں پر لوڈ چرس لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 12اونٹ، لانچ، اسپیڈ بوٹ اور 852کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس قبضے میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت14.21 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں