نواز یا مریم کا امکان نہیں شہباز یا بلاول میں سے کوئی وزیراعظم بن سکتا ہے منظور وسان

وفاق میں اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی، سینئر رہنما پی پی


Staff Reporter February 11, 2024
وفاق میں اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی، سینئر رہنما پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی۔

انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانےجا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، جوڑ توڑ کے نتیجےمیں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں