کراچی میں الیکشن سے ایک روز قبل ہوا دھماکا خودکش قرار

گلشن اقبال حاجی لیموں گوٹھ دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے


ویب ڈیسک February 11, 2024
(فوٹو : فائل)

پولیس نے الیکشن سے ایک روز قبل گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے کو خودکش قرار دے دیا، لیموں گوٹھ دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن سے ایک روز قبل گلشن اقبال میں دھماکا ہوا تھا جس کا مقدمہ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ہلاک حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا، مبینہ حملہ آور فاروق رحمن میرانی کی ہلاکت ہوئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات جاری ہیں کہ فاروق رحمن کے پاس دستی بم کیسے اور کہاں سے آیا؟

مدعی ایس ایچ او کا دعویٰ ہے کہ فاروق رحمن نے نامعلوم سہولت کاروں کے ایما پرخود کش حملہ کیا، حملے میں ہونے والا جانی نقصان قتل اور دہشت گردی کی حد کو پہنچتا ہے۔

حملہ خودکش ہونے پر مقدمے کی تفتیش کالعدم علیحدگی پسند جماعتوں کے لیے بنایا گیا سی ٹی ڈی سیل کرے گا۔

یاد رہے کہ گلشن اقبال حاجی لیموں گوٹھ دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں