بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبر الود رہے گا جبکہ جنوب مغربی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پسنی، جیوانی، تربت، گوادر، لسبیلہ، آوران، اورماڑہ، پنجگور اور واشک میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
سردی کے باعث کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور تربت میں 15 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 13 اور گوادر میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔