پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ کینز ورلڈ فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

ازدواجی تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ اسے رافع راشدی نے ہدایت کاری دی ہے

فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان کی شارٹ فلم 'جامن کا درخت' کینز ورلڈ فلم فیسٹیول کیلئے منتخب ہوگئی۔

میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ اسے رافع راشدی نے ہدایت کاری دی ہے۔

اپنی فیس بک پوسٹ میں فلم ڈائریکٹر نے مداحوں کو خبر دی کہ فلم کینز ورلڈ فلم فیسٹیول کیلئے منتخب ہوگئی ہے جبکہ فلم کا پہلا ٹریلر جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا۔








View this post on Instagram


A post shared by Rafay Rashdi (@rafayrashdi)






'جامن کے درخت' کے ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی کہانی عورت اور مرد کے تعلقات، ہراسانی، جنسی حملوں اور ہوس پرستی کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔

فلم میں عدنان صدیقی کے ساتھ ماہا طاہرانی اور فوزیہ امن بھی شامل ہیں اور اسے رافع راشدی پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔
Load Next Story