کیا سرفراز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وضاحت

سرفراز احمد کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جس کی ہمیں عادت ہوچکی ہے، ٹیم مینیجر


Sports Reporter February 12, 2024
فوٹو فائل

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرفراز احمد کے بارے میں روزانہ نئی نئی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی سرفراز کو پاکستان سے بیرون ملک متنقل کروادیا جاتا ہے تو کبھی کچھ اور، اب انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹانے کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے، جو بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ پی ایس ایل 9 میں ٹیم کی قیادت سرفراز احمد ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے سوشل میڈیا پر سرفراز سے متعلق اہم انکشاف کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر نے کہا کہ اس طرح کی من گھڑت باتوں کے عادی ہوچکے ہیں اور ان خبروں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، سرفراز احمد خود میرے ساتھ ایئرپورٹ پر ہیں اور ہم لاہور روانہ ہورہے ہیں۔ پی ایس ایل 9 میں کوشش ہوگی کہ اس بار ٹیم کی پرفارمنس سے سب کے دل جیتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں