کراچی نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

بچی کو بخار ہونے پر نجی کلینک لیکر جہاں ڈاکٹر کے انجکشن لگانے کے بعد طبیعت بگڑ گئی، ورثا


Staff Reporter February 12, 2024
—فائل فوٹو

بھینس کالونی نمبر12 پرانوگوٹھ میں واقع نجی کلینک میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ذمے دار ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کےعلاقے بھینس کالونی نمبر12 پرانو گوٹھ میں واقع نجی کلینک میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ کمسن بچی عائشہ دختربرکت جاں بحق ہو گئی۔

جناح اسپتال کے باہر متوفیہ بچی کے اہلخانہ نے بتایا کہ دو دن پہلے بچی کو بخار ہوا تھا جس پراسے نجی کیلنک لے کرگئے جہاں ڈاکٹر نے بچی کو انجکشن لگایا جس پر بچی کی طبیعت ٹھیک ہونے کے بجائے مزید بگڑ گئی۔

بچی کو دوبارہ اسی ڈاکٹر کے پاس لیکرگئے توڈاکٹر نے کہا بچی ٹھیک ہے بس دوا پلاؤ اورگرم چیز سے مالش کرو، لیکن بچی کو تکلیف بڑھ گئی جس پراسے بڑے اسپتال لے کر گئے جہاں بچی کو ڈرپ لگائی گئیں لیکن بچی کی تکلیف کم نہیں ہوئی۔

گزشتہ روزبچی کوجناح اسپتال لا رہے تھے کہ بچی راستے میں دم توڑ گئی، لواحقین نے الزام عائد کیا کہ بچی کی موت مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے سےہوئی جس جگہ بچی کو انجکشن لگایا وہ جگہ سوج گئی تھی اورسیاہ پڑ گئی تھی۔

لواحقین نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہمارا مقدمہ درج کرکے بچی کو انجکشن لگانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں