بنی گالہ منتقلی کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، بشریٰ بی بی کا درخواست میں موقف


Staff Reporter February 12, 2024
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ سب جیل منتقلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ 31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نوبجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا، چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا 31 جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔