پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس دو دن جاری رہے گا، حتمی اعلان مشاورت کے بعد آج کیا جائے گا
وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اہم اجلاس میں اراکین نے تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دے دی جبکہ شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول وزیر اعظم نہیں بنتے تو ہمارا اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنا بہتر ہے، فیصل کریم کنڈی
اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے سی ای سی کے اجلاس میں اراکین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کی صورت میں چیئرمین سینیٹ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مشاورت بھی کی۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے ابتدائی فارمولا طے کر لیا
ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں اراکین نے ن لیگ کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی اور یہ بھی کہا کہ قیادت سمجھتی ہے کہ مضبوط اتحادی حکومت نہیں بن رہی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرے۔ بعض ارکان کی وزارت عظمی سمیت اہم عہدے ملنے پر حکومت کا حصہ بننے کی تجویز بھی دی۔
پیپلزپارٹی کی سی ای سی اجلاس میں مشاورت کا پہلا دور مکمل
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کل بھی جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، جس میں قیادت تمام اراکین کی تجاویز پر غور کرے گی اور پھر دوبارہ ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تجاویز کے بعد حتمی مشاورت سے فیصلے کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔
تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل
سی ای سی اجلاس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی چیز پر کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے، سی ای سی میں مشاورتی عمل کاسلسلہ جاری ہے۔ پارٹی قیادت اور رہنماوں میں مشاورتی عمل جاری رہیگا۔
شیری رحمان نے بتایا کہ سی ای سی اجلاس نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی، پارٹی قیادت کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تجاویز دی گئیں، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے آج کمیٹیاں تشکیل دیدی جائینگی۔