پاکستانی شکست پر بھنگڑے ڈالنے والے عرفان پٹھان کو طنز پسند نہیں آیا

فائنل میں شکست پر سرحد پار سے کی بورڈ جنگجو خوشیاں منانے لگے، یہ ہمارے پڑوسی کا مائنڈ سیٹ ہے، سابق آل راؤنڈر

فائنل میں شکست پر سرحد پار سے کی بورڈ جنگجو خوشیاں منانے لگے، یہ ہمارے پڑوسی کا مائنڈ سیٹ ہے، سابق آل راؤنڈر۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

پاکستانی شکست پر بھنگڑے ڈالنے والے عرفان پٹھان کو بھارتی انڈر 19 ٹیم پر طنز پسند نہیں آیا۔

ورلڈکپ فائنل میں بلو شرٹس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان نے ٹویٹ کیا کہ خود ہمارے پڑوسی ملک کی ٹیم سیمی فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی مگر فائنل میں ہمارے نوجوان کرکٹرز کی شکست پر سرحد پار سے کی بورڈ جنگجو خوشیاں منانے لگے، یہ ہمارے پڑوسی کا مائنڈ سیٹ ہے۔


یہ بھی پڑھیں: افغان ٹیم کی ہار؛ کیا ڈانس کینسل ہوگیا! سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان سے سوالات

یاد رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر عرفان پٹھان نے گرائونڈ میں رقص کیا تھا۔
Load Next Story