آن لائن بزنس کرنیوالے شخص کی 4 بچوں بیوی کو قتل کرکے خودکشی

قتل کی گئی بیٹیوں کی عمریں 14 اور 16 جب کہ بیٹوں کی عمریں 7 اور 13 سال تھیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک February 13, 2024
(فوٹو: فائل)

گھریلو حالات سے تنگ شخص نے اپنے 4 بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ آن لائن کاروبار کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق چکوال کے مزدلفہ ٹاؤن میں شفقت نامی شخص نے اپنے بیوی بچوں کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر ختم کرلیا۔ قتل ہونے والے بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بظاہر معاملہ گھریلو تنازع کا لگتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کررہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق محمد شفقت سلیم ولد محمد سلیم نے ون فائیو پر کال کرکے بتایا کہ اس نے اپنے بچوں اور اہلیہ کو قتل کردیا ہے۔ جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ اہلیہ کی عمر 50 سے 55 برس جب کہ 2 بیٹیوں کی عمریں 14 سے 16 اور دونوں بیٹوں کی عمریں 13 اور 7 سال تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شفقت نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنے خاندان کو ختم کیا۔ وہ آن لائن کاروبار کرتا تھا اور نقصان کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں