ایس ای سی پی کا نئی کارپوریٹ رجسٹری ای فائلز سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

جدید کارپوریٹ رجسٹری ای فائلزایک آسان انٹرفیس رکھتی ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں

جدید کارپوریٹ رجسٹری ای فائلزایک آسان انٹرفیس رکھتی ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ایس ای سی پی نے اپنی نئی جدید اور صارف دوست کارپوریٹ رجسٹری، "ای فائلز" سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان حکام کے مطابق نئی ڈیجیٹل کارپوریٹ رجسٹری ایس ای سی پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت کمیشن کے تمام ریگولیٹری پراسیس کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ جدید کارپوریٹ رجسٹری ای فائلزایک آسان انٹرفیس رکھتی ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی، دسمبر میں 2095 کمپنیاں رجسٹرڈ

"ای فائلز" پورٹل اپنے صارفین کو کمپنی کی رجسٹریشن یا دیگر ریگولیٹرفی فائلنگ کیلیے ہر مرحلے پر رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔
Load Next Story