طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا


ویب ڈیسک February 13, 2024
فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت سے طارق فضل چوہدری کے کامیاب قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔

الیکشن کمیشن کا 11 فروری کو تین امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں ڈی آر او، آر او، الیکشن کمیشن اور طارق فضل چوہدری کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 11 فروری کا نوٹیفکیشن اور فارم 47 کی کارروائی غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دی جائے، الیکشن کمیشن کو حکم دیں کہ فارم 45 کے تناظر میں امیدواروں کی موجودگی میں گنتی کروائیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کو شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں