متعصبانہ رویہ بھارت نے پاکستانی نژاد ریحان احمد کو تاحال ویزا نہیں دیا

برطانوی کرکٹرز کا پاکستان نژاد ہونا جرم بن گیا


ویب ڈیسک February 13, 2024
برطانوی کرکٹرز کا پاکستان نژاد ہونا جرم بن گیا (فوٹو: فائل)

شعیب بشیر کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر ریحان احمد کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل ویزا جاری نہ ہوسکا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش اسپنر ریحان احمد کو ویزا مسائل کی وجہ سے بھارتی حکام نے راجکوٹ کے ہیراسر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے روک دیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران مسئلہ حل ہوجائے گا، اسکواڈ کے دیگر ارکان راجکوٹ کے ٹیم ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویزا تنازع؛ برطانوی حکومت بھی بھارتی رویے سے نالاں

اس سے قبل بھارتی حکام نے شعیب بشیر کو تاخیر سے ویزا جاری کیا تھا، جس پر برطانوی حکومت اور انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

بین اسٹوکس نے ایک موقع پر نوجوان اسپنر کے بغیر ٹور پر جانے سے بھی انکار کر دیا تھا جبکہ دباؤ بڑھنے پر بھارت نے انہیں ویزا جاری کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |