جان سے مارنےکی دھمکیاں جیکولین فرنینڈس سکیش چندرکیخلاف تھانے پہنچ گئیں
200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں قید انڈر ورلڈ ڈان اداکارہ کا دوست رہ چکا ہے
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فریننڈس نے دھمکیاں ملنے کے بعد جیل میں قید اپنے دوست سکیش چندرشیکھر پرمقدمہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے جان کی دھمکیاں ملنے اور ہراساں کرنے کے واقعات کے بعد انڈر ورلڈ کے ڈان اور اپنے دوست سکیش چندرشیکھر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔
اداکارہ نے دہلی کے پولیس کمشنر کو خط بھی لکھا جس میں معاملہ کا فوری نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیاں ملنے کے بعد سے مسلسل نفسیاتی دباؤ میں نہیں اور انہیں نشانہ بنائے جانے کا ڈر ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں بھی جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندر کی جانب سے لکھے گئے خط اور بیانات پر عدالت سے رجوع کر کے سکیش کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث مرکزی ملزم سکیش چندرشیکھر کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں۔ سکیش چندر جیل سے بھی جیکولین فرنینڈس سے متعلق بیانات دیتا رہتا ہے اور اداکارہ کو جیل سے لو لیٹرز بھی لکھ چکا ہے۔
بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس سے بھی تحقیقات کرچکی ہے۔ اداکارہ نے سکیش چندر شیکھرسے تعلق سے انکار کیا ہے اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔