حج کوٹہ کیس میں وزارت مذہبی امور سے 10 جون تک جواب طلب

حج پالیسی 2014 کےتحت کوٹا کی الاٹمنٹ اور نادہندہ ٹورز آپریٹرزکو نااہل قرار دیا جائے، درخواست گزار کا موقف

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت میں قرار دیا تھا کہ وزارت مذہبی امور عدالتی حکم پر عمل نہیں کررہی۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے حج کوٹا کیس میں وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 جون تک جواب طلب کرلیا ہے۔


لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کا موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ حج پالیسی 2014 کےتحت کوٹا کی الاٹمنٹ میرٹ پر کرنے کا حکم دے اور ٹیکس ڈیفالٹراورسزا یافتہ حج ٹورز آپریٹرزکو نااہل قرار دیا جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد وزارت مذہبی امور کو 10 جون کے لئے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں قرار دیا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا۔ اہل ٹور آپریٹرز کو آگے نہیں آنے دیا جا رہا اور کوٹا ایسے لوگوں کو دیا گیا جن کی کارکردگی پہلے ہی ناقص ہے۔
Load Next Story