الخدمت کے تحت اہل غزہ کیلیے مزید 105 ٹن امداد مصر پہنچ گئی
الخدمت اِسی ماہ پاک بحریہ کے تعاون سے سمندر کے رستے مزید 400 ٹن امدادی سامان غزہ متاثرین کے لیے روانہ کرے گا
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ متاثرین کےلیے مزید 105 ٹن امدادی سامان پر مشتمل چھٹی کھیپ مصر پہنچ گئی۔
امدادی سامان کراچی ائرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے العریش ائرپورٹ مصر پہنچایا گیا، جو بعد ازاں رفح کے راستے سے غزہ پہنچایا جائے گا۔
امدادی سامان روانگی کی تقریب میں پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربیعی، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، نائب صدر اعجاز اللہ خان، الخدمت کراچی کے منظر عالم اور دیگر ذمے داران سمیت این ڈی ایم اے کے عہدیداران نے شرکت کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، این ڈی ایم اے اور پاک فضائیہ(شاہین ائرپورٹ سروسز) کے تعاون سے غزہ متاثرین کے لیے بھجوائی گئی چھٹی کھیپ میں 45 ٹن تیار کھانا،30 ٹن خیمے، 25 ٹن ادویات اور 5 ٹن کمبل شامل ہیں اور الخدمت اِسی ماہ پاک بحریہ کے تعاون سے سمندر کے رستے مزید 400 ٹن امدادی سامان غزہ متاثرین کے لیے روانہ کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر نے اہل پاکستان کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔