کراچیکٹی پہاڑی دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج نامعلوم افراد نامزد

ایس ایچ اور پیر آباد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز کٹی پہاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس \ فائل

پولیس نے گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کی خلاف درج کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کٹی پہاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، جس میں دہشتگردی کے علاوہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کٹی پہاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story