دیوالیہ زدہ سری لنکا میں عام انتخابات کب ہوں گے تاریخ سامنے آگئی

ملک کے دیوالیہ اور حکومت کے مستعفی ہونے پر 2022 میں رانیل وکرما سنگھے نے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا


ویب ڈیسک February 13, 2024
ملک کے دیوالیہ اور حکومت کے مستعفی ہونے پر 2022 میں رانیل وکرما سنگھے نے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا، فوٹو: فائل

حال میں قرضوں کی ادائیگی نہ کرپانے پر ڈیفالٹ کا شکار ہونے والے ملک کے بننے والے نئے صدر نے عام انتخابات کے لیے وقت کا تعین کرکے تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اس وقت بطور صدر ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی جب 2022 کے وسط میں ملک دیوالیہ ہوچکا تھا اور اس وقت کے وزیراعظم و صدر عوامی مظاہروں کے باعث حکومت چھوڑ کر ملک سے چلے گئے تھے۔

آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ڈالر کی قلت کے باعث پٹرول، ادویات، خوراک اور اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی پر ڈیڑھ برس میں کافی حد تک قابو پالیا۔

تاہم صدر رانیل وکرما سنگھے پر ملک میں انتخابات کرانے اور جمہوری عمل کے جاری رکھنے پر بھی شدید دباؤ بھی تھا جس پر آج صدر دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں جنرل الیکشن 2025 میں ہوں گے۔

صدارتی دفتر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات کے لیے رقم اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں اور جولائی 2025 میں انتخابات کرا دیئے جائیں گے جب کہ صدارتی انتخاب مقررہ مدت کے مکمل ہونے پر ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں