بھارتی اداکارہ پاویترا پونیا نے اعجاز خان کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کردی

ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث چند ماہ قبل ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، اداکارہ


ویب ڈیسک February 13, 2024
فوٹو : ایکس

بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس سے بننے والی مشہور جوڑی پاویترا پونیا اور اعجاز خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث چند ماہ قبل ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

پاویترا پونیا کا کہنا تھا کہ ہر رشتے کی ایک مدت ہوتی ہوتی ہے اور اعجاز خان کے ساتھ ان کے رشتے کی مدت یہیں تک تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اعجاز خان کی بہت عزت کرتی ہیں اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

دوسری طرف اعجاز خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاویترا کو وہ کامیابی ملے جس کی وہ حقدار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں