شمالی وزیرستان میں 2 طالبان گروپوں میں مسلح تصادم اہم کمانڈر سمیت 7 افراد ہلاک

شہریار محسود اور خان سید گروپ کے مابین ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر بھی مارا گیا


ویب ڈیسک June 06, 2014
گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں شہریار گروپ کا اہم کمانڈر عاشق اللہ محسود مارا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

میران شاہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے واچہ میلہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شہریار محسود اور خان سید گروپ کے مابین ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے 5 کا تعلق شہریار محسود گروپ جب کہ 2 کا تعلق خان سید گروپ سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں شہریار گروپ کے اہم کمانڈر عاشق اللہ محسود سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان کے گروپوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور خان سید گروپ نے تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، دونوں گروپوں کے درمیان اپریل سے جاری تصادم کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں