مقتول چوہدری عدنان راولپنڈی میں سپردخاک نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

جھنڈا چیچی روڈ پر تاحد نگاہ صفیں بنائی گئیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات

فوٹو: ویڈیو گریب

راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو سپرد خاک کردیا گیا۔

مقتول چوہدری عدنان کی نماز جنازہ جھنڈا چیچی روڈ جان حویلی کے سامنے ادا کی گی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، جھنڈا چیچی روڈ پر تاحد نگاہ صفیں بنائی گئی تھیں۔

نماز جنازہ میں سابق امیدوارپیپلزپارٹی حلقہ این اے 57 مختار عباس، سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق، زمرد خان، شکیل اعوان، سید عارف شیرازی، ظہیر احمد اعوان، سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات، اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔


نماز جنازہ کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے، مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کو گزشتہ روز راولپنڈی میں پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

مقتول چوہدری عدنان نے سانحہ 9 مئی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا اور عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے دو مختلف پریس کانفرنسز میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

 
Load Next Story