شہباز شریف کا زرداری سے رابطہ وزارت عظمیٰ کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے، صدر مسلم لیگ(ن)


ویب ڈیسک February 13, 2024
شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے ٹیلی فونک رابطے میں حمایت پر شکریہ ادا کیا—فائل: فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے حمایت کا اعلان کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی قیادت سے رابطہ کرکے شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 'سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف اور اپنی طرف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

 



 

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر ان کی جماعت وزارت عظمیٰ اور دیگر اہم معاملات پر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعاون کرے گی لیکن وزارتیں نہیں لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار کی حمایت اور وفاقی حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی پی پی صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر شپ کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور خواہش ہے کہ آصف علی زرداری ملک کے صدر بنیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں