وسیم طائی کو عالمی یوگا فیڈریشن نے سب سے بڑے اعزاز ’یوگا چاریہ‘ سے نواز دیا

پاکستان کے وسیم طائی نے سری لنکا میں منعقدہ انٹرنیشنل یوگا چیمپئن شپ جیت لی

فوٹو: ایکسپریس ویب

صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر وسیم طائی کو انٹرنیشنل یوگا فیڈریشن نے سب سے بڑے اعزاز 'یوگا چاریہ' سے نواز دیا۔

وسیم طائی کو یہ اعزاز سری لنکا میں ہونے والی انٹرنیشنل یوگا چیمپئن شپ کے دوران دیا گیا، وسیم طائی یوگا چاریہ ڈگری حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔


اسی تقریب میں انہیں سری لنکا کے وزیر تعلیم نے انٹرنیشنل اچیورز ایوارڈ بھی دیا، وسیم طائی کو سری لنکا کی گمپاہا وکرما راچی یونیورسٹی میں باقاعدگی سے لیکچر دینے کی دعوت بھی ملی ہے۔

دریں اثنا انٹرنیشنل یوگا چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے آنے والے شرکا نے اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے واصف طائی نے چیمپئن آف چیمپئنز کی ٹرافی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ایونٹ میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا، دوسری پوزیشن میزبان سری لنکا، تیسری بھارت کے حصے میں آئی۔
Load Next Story