نجی اسپتال میں میڈیکل اسٹور پر گٹکا فروخت کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

ملزمان اسپتال میں گٹکا تیار کرتے تھے جس کا نام ’’دوائی‘‘ رکھا ہوا تھا، ایس ایس پی کیماڑی

فوٹو : فائل

بلدیہ ٹاؤن پولیس نے نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر میڈیکل اسٹور پر گٹکا فروخت کرنے والے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو ملازم اور میل اسٹاف نرس سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 50 کلو سے زائد گٹکا ماوا برآمد ہوا ہے جبکہ چھاپہ مار ٹیم نے گٹکا بنانے میں استعمال کیے جانے والا میٹریل بھی برآمد کرلیا۔


انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ڈاکٹر عبداللہ نے اکرم اور خلیف اللہ کے ساتھ مل کر اسپتال میں گٹکا فروخت اور بنانے کا سیٹ اپ بنایا تھا جبکہ گاہگ میڈیکل اسٹور پر گٹکا خریدنے کے لیے آتے تھے اور گٹکے کا نام ''دوائی'' رکھا ہوا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ایم بی بی ایس ڈاکٹر عبداللہ اسپتال بھی چلا رہا تھا جبکہ ملزم کے مطابق وہ جناح اسپتال میں ہاؤس آفیسر بھی رہ چکا ہے تاہم پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Load Next Story