الطاف حسین کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی ہدایت پر عمل کیاجائے گا دفتر خارجہ

الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کےلئے درکارڈیٹا پورا نہیں اس لئے انھیں دستاویزات جاری نہیں کی گئیں ، تسنیم اسلم

ایم کیو ایم کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو:فائل

NEW YORK:
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا تاہم ان کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی ہدایت پر عمل کیاجائے گا۔


دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے کہا کہ انھیں الطاف حسین پر لگنے والے الزامات کی تفصیلات معلوم نہیں۔ الطاف حسین اب بھی اسپتال میں ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کے قائم قام ہائی کمشنر نے لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کی اور انھیں وزیراعظم کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا جس پر انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین یا ان کی ٹیم نے حکومت پاکستان سے قانونی مدد کی درخواست نہیں کی تاہم اگر الطاف حسین مدد چاہیں تو وزیراعظم کی ہدایت پرعمل ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے درکار ڈیٹا پورا نہیں، جب تمام درکار ڈیٹا فراہم کردیا جائے گا تو ان کی درخواست کے لئے بھجوا دی جائےگی تاہم ایم کیو ایم کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔
Load Next Story