نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

قائد نواز شریف نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ اور مریم نواز کو پنجاب کی وزیراعلیٰ کی امیدوار نامزد کردیاہے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا—فائل:فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد نواز شریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کے لیے شہباز شریف کو نامزد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کے لیے مریم نوازشریف کو نامزد کردیا ہے۔
Load Next Story