جماعت اسلامی کا دھاندلی کیخلاف جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

ملک بھر سے ہمارے امیدوران انتخابی دھاندلی کے خلاف شکایات الیکشن کمیشن میں درج کروائیں گے، امیرالعظیم


Staff Reporter February 13, 2024
فائل فوٹو

جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 16 فروری کو دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ملک بھر سے امیدوران انتخابی دھاندلی کے خلاف شکایات الیکشن کمیشن میں درج کروائیں گے۔

امیر العظیم نے کہا نگران حکومت چیف جسٹس پاکستان کے ذریعے انتخابی دھاندلی کے خلاف عدالتی کمیشن قائم کرے جہاں انتخابی شکایات سے متعلق تمام فریقین کو سنا جائے اور اس کمیشن کی کارروائی میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے۔

امیرالعظیم نے کہا کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے، نگران حکومت ڈھٹائی سے الیکشن کمیشن کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں