کراچی اور لاہور سمیت 31 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی سے این اے 238 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا


ویب ڈیسک February 14, 2024
(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے کراچی اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کے 31 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے تاہم کراچی سے این اے 238 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

حلقہ این اے 229 سے پی پی کے جام عبدالکریم بیجار، حلقہ این اے 230 سے پیپلز پارٹی کے سید رفیع اللہ اور حلقہ این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

حلقہ این اے 232 سے ایم کیو ایم کی امیدوار آسیہ اسحاق، حلقہ این اے 233 سے محمد جاوید حنیف خان، این اے 234 کورنگی سے محمد معین عامر پیرزادہ، حلقہ این اے 235 سے محمد اقبال خان، حلقہ این اے 236 سے حسان صابر، این اے 237 سے پی پی پی کے اسد عالم نیاری جبکہ این اے 239 سے پی پی پی کے سردار نبیل کی کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

حلقہ این اے 240 سے اسد عبدللہ، این اے 241 سے مرزا افتخار بیگ، حلقہ این اے 242 سے سید مصطفیٰ کمال، این اے 243 سے عبدالقادر پٹیل اور این اے 244 سے فاروق ستار اور این اے 245 سے سید حفیظ الدین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے سید امین الحق، این اے 247 سے خواجہ اظہار الحق، این اے 248 سے خالد مقبول صدیقی، این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے فرحان چشتی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

لاہور میں این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، این اے 125 سے محمد افضل، این اے 12 سے سیف الملوک کھوکر اور این اے 129 لاہور سے میاں محمد اظہر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

این اے 82 سرگودھا سے مختار احمد ملک، این اے 93چنیوٹ سے غلام محمد، این اے 94چنیوٹ سے قیصر احمد شیخ، این اے 98 فیصل آباد سے چوہدری محمد شہباز بابر، این اے 112ننکانہ صاحب سے شزرا منصب علی خان کھرل اور این اے 141 ساہیوال سے سید عمران احمد شاہ کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں