وارنر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

وارنر اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے ساتویں اور دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی بنے


Sports Desk February 14, 2024
وارنر اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے ساتویں اور دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی بنے۔ فوٹو: اے ایف پی

ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، انھوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں 81 رنز کی اننگز کے دوران پایا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام فارمیٹس میں میچز کی سنچری، وارنر پہلے آسٹریلوی پلیئر بن گئے

وارنر اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے ساتویں اور دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی بنے، اب تک ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ 4037 رنز بھارت کے ویراٹ کوہلی نے بنائے ہیں، 3974 کے ساتھ روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستانی بابراعظم نے 3698 رنز کے ساتھ فی الحال تیسرا نمبر سنبھالا ہوا ہے، ان کے بعد مارٹن گپٹل (3531)، پال اسٹرلنگ (3438) اور آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ (3120) موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں