مقامی فٹبالر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی


ویب ڈیسک February 14, 2024
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

انڈونیشیا میں ایک مقامی فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جاوا کے شہر بنڈونگ کے سلیوانگی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران آسمانی فٹبالر پر آگری جس کے باعث کھلاڑی میدان میں ہی گر پڑا۔

35 سالہ ہلاک فٹبالر کی شناخت سیپٹن رہارجا کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں: فٹبال شائقین کی بری خبر! رونالڈو، میسی کا ٹکراؤ نہیں ہوسکے گا؟ مگر کیوں

آسمانی بجلی گرنے کے بعد بھی فٹبالر سانس لے رہا تھا، اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید جھلسنے کے باعث دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ اندوہناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں