کراچی میں واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو ٹرک تلے کچلا گیا

پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ٹرک کے نیچے چھپ گیا تھا


Staff Reporter February 14, 2024
پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ٹرک کے نیچے چھپ گیا تھا

ڈیفنس موڑ لائبریری کے قریب حادثے میں جاں بحق شخص مبینہ ڈاکو نکلا،ہلاک ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ ڈیفنس سگنل پر واردات کر کے فرار ہو رہا تھا جو ٹرک سے کچلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ کے قریب مبینہ ملزم ٹرک سے کچلا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ٹرک کے نیچے چھپ گیا۔

ٹرک چلنے کے باعث ملزم زد میں آگیا،جاں بحق ملزم سے ایک پستول بھی برآمد ہواہے ، ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں