دھرمیندر کا ویڈیو پیغام پاکستانی اداکار کے نام

دھرمیندر نے پاکستانی اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کامیابی کی دعا دی


ویب ڈیسک February 14, 2024
دھرمیندر نے پاکستانی اداکار احسن خان کے لیے نیک تمناؤں سے بھرا ویڈیو پیغام بھیجا؛ فوٹو: فائل

بھارت کے معروف اداکار دھرمیندر نے پاکستان کے ایک اداکار اور ہوسٹ کے لیے نیک تمناؤں پر مشتمل محبت بھرا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فلم شعلے کے ''ویرو'' لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے پاکستانی اداکار اور میزبان احسن خان کے نام ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں بھارتی اسٹار نے احسن خان اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

1960 میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے سے آج تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے دھرمیندر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے اپنے ہیں۔ کبھی غیر نہیں سمجھا، آرٹسٹ تو ہوتے ہی جذباتی ہیں۔




بھارت کے تقریباً تمام ہی صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے دھرمیندر دیول نے احسن خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ تمھاری مقبولیت اور بڑھے۔ میری طرف سے آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے بہت پیار اور ڈھیروں دعائیں۔

اداکار احسن خان نے دھرمیندر کے اس پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

احسن خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ دھرمیندر جی آپ بہت شفیق ہیں، ان محبتوں کا شکریہ۔ فلم شعلے میں آپ نے ویرو کا کردار نبھایا تھا جو ہمیشہ سے میرے پسندیدہ کردار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں