کویت میں دل کی شکل کا تربوزعوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

جاپانی کاشتکار نے دل کی شکل کے 120 تربوز کاشت کئے جن میں سے 40 جاپان میں ہی فروخت کردیئے گئے گئے۔

کویت میں اس دل دار تربوز کی قیمت ہے 351 امریکی ڈالرز ا ، فوٹو؛ اے ایف پی

کیا آپ 34ہزار 500 روپے کا ایک تربوز خریدیں گے، نہ تو ہم نے غلط لکھا ہے اور نہ ہی آپ اسے غلط سمجھئے گا بلکہ اس کی قیمت بالکل صحیح بتائی گئی ہے اب آب یہ مت کہئے گا کہ اس تربوز کے ساتھ آپ کو کیا چیز مفت ملے گی تو جناب ہم آپ کو یہ بھی بتادیں کہ یہ صرف ایک تربوز ہی کی قیمت ہے بس یہ مختلف کچھ اس طرح کا ہے کہ جو تربوز آپ اور ہم کھاتے ہیں وہ عام طور پر بیضوی اور گول شکل کا ہوتا ہے لیکن یہ تربوز ہے دل کی شکل کا جو آپ کھا بھی سکتے ہیں اور کسی کو تحفہ بھی دے سکتے ہیں۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق جاپان کے ایک کاشت کار نے دل کی شکل کے 120 تربوز کاشت کئے، جن میں سے 40 جاپان میں ہی فروخت کردیئے گئے جبکہ 40 روس اور 40 کویت بھجوائے گئے۔ کویت میں اس دل دار تربوز کی قیمت ہے 351 امریکی ڈالرز جو پاکستانی کرنسی میں 34ہزار 500 روپے سے کچھ زیادہ بنتی ہے۔


کویت تو تیل کی دولت سے مالامال ایک امیر ملک ہے جہاں کے شہریوں کے لئے شائد اتنے پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی اور جب استطاعت اور شوق ایک ساتھ مل جائیں تو خریدار اسے خریدنے میں بھی دیر نہیں لگائے گا لیکن پاکستان میں شائد عام آدمی کو اسے خریدنے کے لئے یا تو کسی سے ادھار لینا پڑے گا یا اپنی کوئی قیمتی چیز بیچنی پڑے گی۔

اور سوچئے اگر کوئی اس تربوز کے بارے میں کوئی ہمارے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان محترم اسلم رئیسانی صاحب سے پوچھ لیتا تو وہ شاید یہی جواب دیتے تربوز تو تربوز ہوتا ہے بیضوی ہو گول یا پھر دل کی شکل کا لیکن انہیں یہ بات کون بتائے کے ہم پاکستانیوں میں سے کتنے اس کو خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔
Load Next Story