ایک اور بھارتی اداکارہ نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی

بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ 35 سالہ ملائکہ راجپوت نے خودکشی کرلی

بھارت کی 35 سالہ اداکارہ اور گلوکارہ نے خودکشی کرلی، فوٹو: فائل

معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے والی 35 سالہ ملائکہ راجپوت اپنے کمرے میں مردہ حالت پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ اور اداکارہ ملائکہ راجپوت جنھیں وجے لکشمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ نہ صرف اداکاری بلکہ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منواچکی تھیں۔

35 اداکارہ اتر پردیش میں سلطان پور کے سیتا کنڈ علاقے میں اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں جہاں ان کے کمرے سے آج ان کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم کمرے سے کوئی ایسی تحریر یا شواہد نہیں ملے جس سے خودکشی کی وجہ کا تعین ہوسکے۔ اداکارہ بظاہر مطمئن اور خوشگوار زندگی بھی گزار رہی تھیں۔


پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔

اداکارہ کی والدہ سمرتا سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ صبح اسے اُٹھانے کے لیے تین بار درواز کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب آیا جب کہ کمرے کی لائٹ بھی روشن تھی۔ میں نے کھڑی سے جھانکا تو بیٹی کو چھت سے لٹکا پایا۔

اہل خانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور اداکارہ کو نیچے اتارا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

 
Load Next Story