70 کی دہائی میں ناپید ہوا گھڑیال مگرمچھ دریائے ستلج میں پھر نظر آگیا

مگر مچھ کی دوبارہ دریافت پاکستان میں اس نسل کی بحالی کے لیے امید کی کرن ہے، ماہرین

(فوٹو: فائل)

دریائے ستلج کے قریب انتہائی نایاب گھڑیال مگر مچھ دیکھا گیا، جس کی مقامی افراد نے ویڈیو بنا لی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انتہائی نایاب گھڑیال مگر مچھ کی نسل انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔ اس قیمتی جانور کے تحفظ اور مقامی افراد کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔


ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق گھڑیال لمبی اورپتلی تھوتھنی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ اس مگر مچھ کی دوبارہ دریافت پاکستان میں اس نسل کی بحالی کے لیے امید کی کرن ہے۔ اس آبی جانور کی خوراک میں مچھلی سمیت دیگرشامل ہیں۔

ایک زمانے میں پاکستان میں دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندیوں میں گھڑیال بڑے پیمانے پر پائے جاتے تھے، جو 70ء کی دہائی کے وسط تک پاکستان میں معدومیت سے دوچارہونا شروع ہوئے۔گھڑیال کے مسکن کی تباہی کی وجوہات میں غیرقانونی شکار،درکار مچھلی اوردیگرخوراک کی کمی سمیت دیگرعوامل شامل ہیں۔

[video width="356" height="640" mp4="https://www.express.pk/2024/02/gharial-crocodile-in-pakistan-1707904188.mp4"][/video]
Load Next Story