پولیو کے مزید4 نئے کیسز سامنے کے بعد وائرس میں مبتلا بچوں کی تعداد 74 تک جا پہنچی

شمالی وزیرستان اور بنوں سے تعلق رکھنے والے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،وزارت صحت


ویب ڈیسک June 06, 2014
74 پولیو کیسز میں سے 57 کا تعلق فاٹا،11 خیبرپختوپختوںخوا جبکہ 6 کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ فوٹو: فائل

ملک میں پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 74 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں پولیو کے مزید 4نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق شمالی وزیرستان جبکہ 2 کا بنوں سے ہے۔ میران شاہ کی 22 ماہ کی لائبہ،23 ماہ کا الیاس جبکہ بنوں کی ساڑھے تین سالہ مدینہ اور ڈیڑھ سالہ حلیمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مجبوعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 74 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے سامنے آنےوالے 74 پولیو کیسز میں سے 57 کا تعلق فاٹا،11 خیبرپختوپختون خوا جبکہ 6 کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پے در پے پولیو کیسز کے سامنے آنے کے باعث بین الاقوامی سفری پابندیاں بھی عائد کی جاچکی ہیں جس کے تحت بیرون ملک سفر کرنےوالے پاکستانیوں کو پولیو ویکیسن اور سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 5 میں سے 4 کیس پاکستان سے ہوتے ہیں اورپاکستان پولیو کے پھیلاؤ میں نائیجیریا سے بھی آگے نکل چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں