اوپن مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 31 پیسے کی سطح پر برقرار


Ehtisham Mufti February 14, 2024
فوٹو؛ فائل

اوپن مارکیٹ میں بدھ کو دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 279 روپے 13 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی مارکیٹ فورسز کی طلب بڑھنے کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 31 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 27 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 59 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق بڑھ کر 2 روپے 28 پیسے ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نگراں دور حکومت میں مختلف انتظامی اقدامات کی بدولت ڈالر کی قدر 279 روپے کی سطح پر آچکی ہے اور اب یہ محسوس ہورہا ہے کہ نئے انفلوز کی آمد تک ڈالر کی قدر 279 روپے کے گرد مستحکم رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں