پی ایس ایل9 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

یہ ترانہ بھی پہلے ترانوں کی طرح مقبول ہوگا، گلوکار علی ظفر


ویب ڈیسک February 14, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آفیشل اینتھم جاری کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کا ترانہ مشہور گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جس کا نام "کُھل کے کھیل" رکھا گیا ہے۔

پی سی بی نے یہ ترانہ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔ علی ظفر کے مطابق یہ ترانہ بھی پہلے ترانوں کی طرح مقبول ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم میں سترہ فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور آئمہ بیگ اس پر پرفارم بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کھلاڑیوں کے بعد کمنٹری کیلئے بھی جزوی دستیابی

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے ترانے بھی علی ظفر نے گائے تھے۔ 2017 میں ''سیٹی بجے گی'' والا اینتھم اب بھی سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر میشا شفیع کو معاف کردیا؟

پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں 2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں