اے این پی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

پہلا مظاہرہ 20 فروری کو صوابی، 23 فروری کو چارسدہ میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ایمل ولی خان


ویب ڈیسک February 14, 2024
فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج کی تبدیلی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اعلان کیا کہ احتجاجی مظاہروں کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، سب سے پہلے احتجاجی تحریک کا پروگرام ضلع صوابی میں ہوگا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ صوابی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں مرکزی و صوبائی رہنما و کارکنان شریک ہوں گے، پھر 23 فروری کو چارسدہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

صوبائی صدر نے کہا کہ ہم انتخابی دھاندلی اور نتائج کیخلاف پُرامن احتجاج کریں گے، اگر راستہ روکا گیا تو ولی خان سے بھی خطرناک ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے، آپ حکومتیں بنائیں اور ہٹائیں اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں