کورنگی میں ڈاکوؤں کی دیدا دلیری فیکٹری میں دن دہاڑے گھس کر لاکھوں روپے لے اڑے

ڈاکوؤں نے فیکٹری کے اندر داخل ہوکر ٹھیکدار سے رقم چھینی، سیکیورٹی گارڈ سارا منظر کھڑے دیکھتے رہے


Munawar Khan February 14, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

شہر قائد ضلع کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دہاڑے دیدا دلیری کے ساتھ فیکٹری کے مین گیٹ سے گھس کر ٹھیکیدار کو نقدی سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں قائم نجی فیکٹری کے مین گیٹ سے موٹر سائیکل سوار جیسے ہی اندر داخل ہوتا ہے عقب میں آنے والے موٹر سائیکل 2 ڈاکو جو کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس اور ایک نے ہلمٹ لگایا ہوا تھا۔

ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے اتر کر فیکٹری کے گیٹ کے اندر داخل ہوا اور موٹرسائیکل پر رقم لانے والے شخص کو قابو کیا، فیکٹری میں موجود سیکیورٹی گارڈ یہ منظر دیکھ کر حواس باختہ ہوئے۔

اسی دوران دوسرا ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فیکٹری میں اسلحے سمیت داخل ہوا اور بینک سے رقم لانے والے شخص سے رقم چھین لی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا شخص فیکٹری کا ٹھیکیدار ہے۔

ڈاکوؤں کی دیدا دلیری اور دن دہاڑے فیکٹری میں گھس کر بغیر خوف لوٹ مار کی واردات نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں