علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے


ویب ڈیسک February 15, 2024
علی امین گنڈا پور انتخابات کے دوران وفاقی وزیر برائے کشمیر امور تھے:فوٹو:فائل

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور 50 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کروائیں توگرفتاری سے باہر کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور عام انتخابات کے دوران وفاقی وزیر برائے کشمیر امور تھے اور انہوں نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلائی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران ان کی پیسے دیتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم کے دوران جہلم میں پتھراؤ ہوا اور انکے گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ ان سمیت تین افراد کو وزیر اعلیٰ کے پی نامزد کیا گیا تھا تاہم آج ہی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جانب سے عمر ایوب کو وزیراعلیٰ کے پی نامزد کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں