طیبہ گُل ہتک عزت کیس سابق ڈی جی نیب پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ
شہزاد سلیم پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہتک عزت کیس میں درخواست گزار طیبہ گل اور ملزم سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے طیبہ گل کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد سلیم پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر شہزادسلیم کو ذاتی حیثیت حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شہزاد سلیم کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے 30 ہزار روپے کے شیورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ میڈیا ٹاک میں الزامات لگانے پر طیبہ گُل نے سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا۔