ہیما مالنی نے اپنی بیٹی ایشا دیول کی طلاق کی حمایت کردی

6 فروری کو ایشا دیول اور اُن کے شوہر بھرت تختانی نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا

شادی کے 12 سال بعد ایشا دیول کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی صاحبزادی و اداکارہ ایشا دیول اور سابق داماد بھرت تختانی کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی طلاق نے خاندان میں کسی کو حیران نہیں کیا کیونکہ اس جوڑی کی طلاق کچھ عرصہ قبل ہی ہوگئی تھی۔

ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کے درمیان طلاق پہلے ہی ہوچکی تھی، وہ صرف اپنی طلاق کا اعلان کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے اور اب اس اعلان کے بعد ایشا دیول اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ ایشا دیول کی والدہ اور سینیئر اداکارہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کے فیصلے کی حمایت کررہی ہیں لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتیں، اسی لیے اُنہوں نے طلاق کے فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا جبکہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں۔


مزید پڑھیں: شادی کے 12 سال بعد ایشا دیول کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی

واضح رہے کہ ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش سال 2017 میں ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔

رواں سال 6 فروری کو ایشا دیول اور اُن کے شوہر بھرت تختانی نے اپنی طلاق کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ہم نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی کے بعد، ہمارے لیے سب سے اہم اور اولین ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی تربیت ہوگی۔


خیال رہے کہ ایشا دیول خود بھی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم وہ زیادہ کامیاب ہیروئن ثابت نہ ہوسکیں اور آج کل فلموں سے دور ہیں، ان کے بھائی سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول جبکہ والدہ ہیما مالنی اور والد دھرمیندر بھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔

Load Next Story