عمران خان کا امریکا سے انتخابات میں دھاندلی پر سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ

امریکا نے ڈیکٹیٹرز اور کرپٹ لوگوں کی حکومتوں کو سپورٹ کیا، بیرسٹر سیف


ویب ڈیسک February 15, 2024
فوٹو فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا سے پاکستان میں عام انتخابات دھاندلی پر سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا کو انتخابات پر مزید سخت مؤقف اپنانا چاہیے، جس طرح پی ٹی آئی کو انتخابات سے آؤٹ کیا گیا، امریکا کو مزید سخت آواز اٹھانی چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ امریکا نے ڈیکٹیٹرز اور کرپٹ لوگوں کی حکومتوں کو سپورٹ کیا، اب امریکا کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کے انتخابی دھاندلی پر آواز اٹھائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پی ٹی آئی کے بغیر اتحادی حکومت بننے پر امریکا کا ردعمل آگیا

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے اور ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ہم احتجاج بھی کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی بیٹھیں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو امریکا خود کو چیمپیئن سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے، امریکا کا کاسمیٹکس قسم کا بیان قبول نہیں، جنہوں نے دھاندلی کی ہے ان کے خلاف امریکا مزید سخت مؤقف اختیار کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں