حفیظ نے بطور ٹیم ڈائریکٹر عہدہ چھوڑ دیا بورڈ کی تصدیق
پی سی بی کا سابق کپتان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی تعریف کی اور انکے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بورڈ انکی ٹیم سے وابستگی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے باوجود بورڈ حفیظ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
بحیثیت ٹیم ڈائریکٹر حفیظ کے دور میں پاکستان کو آسٹریلیا کے حالیہ دورہ ٹیسٹ میں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں بھی 1-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی لیگز کیلئے (این او سی) دینے کے معاملے پر حفیظ اور پلئیر آمنے سامنے آگئے
قبل ازیں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا، محمد حفیظ کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی20 لیگز کیلئے (این او سی) نہ دینے پر بضد تھے جبکہ پرفارمنس سے بھی خوش نہیں تھے۔
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان حفیظ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی20 مقابلوں میں 12 ہزار 780 رنز بنائے جبکہ 253 وکٹیں حاصل کیں۔