فضل الرحمان سے ملاقات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا انتخابی نتائج نہ ماننے پر اتفاق

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان کو احتجاج اور ایوان میں ساتھ چلنے کی دعوت،جے یو آئی سربراہ نے مشاورت کیلیے وقت مانگ لیا

فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اُن کی ملاقات ہوئی جس میں ملک میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں عامر ڈوگر، بیرسٹر سیف اور فضل احمد شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور ملاقات شروع ہوئی جس میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story