روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

سیاسی کشیدگی طول اختیار کرنے سے گزشتہ تین روز میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا

فوٹو: فائل

سیاسی کشیدگی طول اختیار کرنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے سپلائی بہتر ہوتے ہی ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13 پیسے کی کمی سے 279 روپے 18 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔


غیر واضح فنانسنگ پلان مالیاتی اور ایکسٹرنل فنانشل گیپ، بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیوں کے بوجھ اور طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا اور اسکی قدر میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاو کے بعد اضافہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر صرف 1 پیسے کے اضافے سے 281روپے 60پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا فرق 2روپے 23 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا جبکہ جمعرات کو چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ نے بھی اوپن مارکیٹ کے رحجان کی پیروی کی۔
Load Next Story