سالار کاکڑ نے صوبائی نشست پر الیکشن نہیں لڑا اور قومی پر بھی ہار گئے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان
سالار کاکٹر نے این اے 263میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ہار گئے، جان اچکزئی
نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سالار کاکڑ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالار کاکڑ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں میاں اسلم اقبال جبکہ بلوچستان میں سالار کاکڑ کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
اس پر نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سالار کاکٹر نے این اے 263میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیا مگر صوبائی اسمبلی کی نشست پر حصہ ہی نہیں لیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے پنجاب میں میاں اسلم اور بلوچستان میں سالار کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار جمال شاہ کاکڑ نے کامیابی حاصل کی جبکہ سالار کاکڑ کو شکست ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالار کاکڑ کے وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔