کرینہ کپور نیٹ فلکس فلم کیلئے بڑا معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں
ڈائریکٹر سجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں اداکارہ کے ساتھ وجے ورما اور جے دیپ اہلاوت نے بھی کردار ادا کیے
بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے نیٹ فلکس پر اپنی ڈیبیو فلم 'جانِ جاں' کیلئے 10 سے 12 کروڑ معاوضہ لیا۔
فلم ڈائریکٹر سجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں اداکارہ کے ساتھ وجے ورما اور جے دیپ اہلاوت نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔
کرینہ کپور نے 2023 میں اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کیا اور وہ نیٹ فلکس کیلئے بڑا معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
'جانِ جاں' کی کہانی ایک جاپانی ناول سے ماخوذ تھی اور فلم کو انڈسٹری میں ملے جلے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور بالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔